23 اگست، 2025، 5:43 PM

غزہ پر قبضے کا صہیونی منصوبہ بے نقاب؛ نتن یاہو کا خونی شکست سے دوچار ہوگا، صہیونی مبصرین

غزہ پر قبضے کا صہیونی منصوبہ بے نقاب؛ نتن یاہو کا خونی شکست سے دوچار ہوگا، صہیونی مبصرین

اسرائیلی میڈیا نے غزہ پر دو مرحلوں میں قبضے کے منصوبے کی تفصیلات فاش کر دیں؛ ماہرین کے مطابق یہ فوج اور کابینہ دونوں کے لیے مہلک ثابت ہوگا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی میڈیا نے غزہ پر قبضے کے دو مرحلوں پر مشتمل منصوبے کی تفصیلات فاش کر دیں؛ ماہرین کے مطابق یہ فوج اور کابینہ دونوں کے لیے مہلک ثابت ہوگا

تفصیلات کے مطابق، عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی فوج نے غزہ شہر کو خالی کرانے اور اس پر قبضہ جمانے کا نیا منصوبہ تیار کیا ہے، جسے فوجی قیادت نے منظور بھی کر لیا ہے۔ فوج چیف آف اسٹاف جنرل ایال زامیر اس منصوبے کو غزہ بریگیڈ کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس میں منظور کرچکے ہیں۔

 اس منصوبے کے تحت فوج نے پہلے مرحلے میں غزہ شہر کا زمینی محاصرہ شروع کر دیا ہے، جب کہ دوسرے اور اہم مرحلے میں صہیونی فوجی بڑے پیمانے پر فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ شہر میں داخل ہوں گے۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق اس کارروائی کو مکمل کرنے میں چار ماہ لگ سکتے ہیں۔ منصوبے میں غزہ کے وسیع پیمانے پر خالی کرائے جانے کا مرحلہ بھی شامل ہے جو کم از کم دو ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔ اس دوران تقریبا 80 ہزار صہیونی فوجی اس کارروائی میں شریک ہوں گے، جس کی نتن یاہو کابینہ نے باقاعدہ منظوری دی ہے۔ فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اسے 12 ہزار سے زائد اہلکاروں کی شدید کمی کا سامنا ہے، جسے پورا کرنے کے لیے گزشتہ برس 5 ہزار خواتین کو جنگی ذمہ داریوں پر بھرتی کیا گیا ہے، جب کہ انتہاپسند حریدی یہودی فوجی سروس سے بھاگ رہے ہیں۔

اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے صہیونی امور کے محقق مہند مصطفی نے کہا کہ اسرائیلی فوج عملا سیاسی قیادت کے دباؤ کے آگے جھک گئی ہے۔ اس منصوبے کے آغاز سے اسرائیل کے اندر شدید داخلی اختلافات بڑھ سکتے ہیں، بالخصوص اس وجہ سے کہ یہ آپریشن بڑی تعداد میں صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کا سبب بن سکتا ہے، جو عوامی غیظ و غضب کو مزید بڑھا دے گا۔

قابل ذکر ہے کہ صہیونی فوج نے بدھ کے روز اس منصوبے کے پہلے مرحلے کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہزاروں رزرو فوجیوں کو طلب کیا جا رہا ہے۔ تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ غزہ شہر کے قلب میں فوجیوں کا داخلہ ان کے لیے مہلک ثابت ہوسکتا ہے، اور یوں نتن یاہو ایک ایسے خطرناک میدان میں کود پڑے ہیں جس کا انجام یقینی طور پر ناکامی ہے۔

News ID 1934969

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha